جنوبی ایشیا میں 90 کی دہائی کی سب سے مضبوط کرنسی پاکستانی روپیہ زوال کا شکار
جنوبی ایشیا میں 90 کی دہائی کی سب سے مضبوط کرنسی پاکستانی روپیہ خطے کی سب سے کمزور کرنسی بن گیا۔
جنوبی ایشیا میں سب سے سستے سری لنکن روپے نے پاکستانی روپے کو مات دے دی، ایک امریکی ڈالر 304 سری لنکن روپے اور 305 پاکستانی روپے کا ہوگیا۔
ماہرین کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد سری لنکن روپے میں بہتری آئی ہے جب کہ پاکستانی روپے میں بھی بہتری کا امکان موجود ہے۔
ادھر بھارت میں ایک ڈالر 83 بھارتی روپے، بنگلادیش میں107 ٹکے، افغانستان میں 87 افغانی، نیپال میں 132 نیپالی روپے اوربھوٹان میں ایک ڈالر 82 بھوٹانی نگلترم کا ہے۔