روس کا عسکری اہمیت کے حامل یوکرینی شہر پر قبضےکا دعویٰ
رو س نے عسکری اہمیت کے حامل یوکرین کے شہرباخموت پر مکمل قبضے کا دعویٰ کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق رو س نے یوکرین کے شہر باخموت پر مکمل قبضے کا دعویٰ کیا ہے لیکن یوکرین کی جانب سے اس کی تردید کی گئی ہے۔
یوکرین کا کہنا ہے کہ باخموت شہرپر قبضہ نہیں ہوا، روس کے ساتھ لڑائی جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق باخموت شہر یوکرینی فوجیوں کی رسدکا اہم مرکز سمجھا جاتا تھا، جس پر روس کے نیم فوجی دستے ویگنر گروپ نے قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔
سربراہ ویگنر گروپ کا کہنا ہےکہ باخموت شہرپر مکمل قبضہ کر لیا گیا ہے، باخموت کا کنٹرول جلد روسی افواج کے حوالےکردیں گے۔
سربراہ ویگنرگروپ کے مطابق ویگنرگروپ کے دستے 25 مئی سے باخموت سے واپسی شروع کردیں گے۔