ون ڈے پلیئرز رینکنگ: بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ،کوہلی کی تنزلی
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی جانب سے جاری ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ میں کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق ون ڈےرینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، پاکستانی بیٹر فخر زمان تیسرےاور امام الحق چوتھے نمبرموجود ہیں۔
پلیئرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کےریسی وین ڈر ڈوسن کا دوسرا نمبر ہے ، آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر دو درجے ترقی کے بعد 7 ویں، آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ 4 درجےترقی کےبعد 19 ویں اور بنگلادیش کے تمیم اقبال ایک درجے ترقی کےبعد 25ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
جاری رینکنگ میں بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کےبعد 8 ویں نمبر پر آگئے ہیں ۔
ون ڈےبولرز رینکنگ میں آسٹریلیا کےجوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرارہے ، پاکستان کے شاہین آفریدی 10 ویں نمبر پر جبکہ ون ڈےآل راؤنڈرز رینکنگ میں بنگلادیش کےشکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔