اسد عمر کے بعد شاہ محمود قریشی کو بھی گرفتار کر لیا گیا؟

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھی گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کو بھی آج گرفتار کیا تھا تاہم اب وائس چیئرمین شاہ محمود کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق شاہ محمود قریشی کو ریڈ زون سےگرفتارکیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کیاگیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو 3 ایم پی او کے تحت 15دن کیلئے گرفتار کیاگیا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی کی گرفتاری کی تردید کردی۔

پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ کے مطابق شاہ محمود قریشی کو گرفتار نہیں کیا گیا، ان کی گرفتاری کی خبر جھوٹی ہے، وہ اسلام آباد میں پارٹی رہنماوں کے ہمراہ موجودہیں۔

قبل ازیں خبر سامنے آئی تھی کہ اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *