پنجاب سے کے پی کو گندم کی ترسیل پر پابندی عائد، فلور ملز کی ہڑتال
پشاور: پنجاب حکومت نے خیبرپختونخوا کو گندم کی ترسیل پر پابندی عائد کردی۔ چیئرمین خیبرپختونخوا فلور ملز ایسوسی ایشن محمد اقبال نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے خیبرپختونخوا کو گندم کی ترسیل پر پابندی لگادی ہےجس پر پنجاب سےگندم پرپابندی کے باعث احتجاجاً فلورملز بندکردی ہیں۔
محمد اقبال نے کہا کہ پابندی کے باعث صوبے میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ دوسری جانب پنجاب سے گندم کی ترسیل پر پابندی کے خلاف فلور ملز نے ہڑتال کردی ہے۔