سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اسمبلیوں کی بحالی کی درخواست اعتراضات لگاکر واپس کردی

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلیوں کی بحالی کی درخواست اعتراضات لگاکر واپس کردی۔

شہری رائے اشتیاق احمد نے پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلی بحال کرنےکی درخواست دائرکی تھی۔

رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا کہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم کی دستیابی کے باوجود سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔

رجسٹرار آفس  کے اعتراض کے مطابق درخواست گزار اسمبلیوں کی تحلیل سے متاثرہ فریق نہیں ہے، درخواست آرٹیکل 184تھری کےتحت دائرہوئی لیکن اس کا آئینی جوازنہیں پیش کیاگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *