پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی بینچ 2 مئی کو کیس کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل، سپریم کورٹ بار اور پاکستان بارکونسل کونوٹس جاری کردیے ہیں۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سمیت 9 سیاسی جماعتوں کوبھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نےگزشتہ سماعت پر عدالتی اصلاحات بل پر عملدرآمد روک دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *