ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری، بابر اور رضوان کے پوائنٹس میں بہتری
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کردی ۔ بھارت کے سوریا کمار یادیو کی بیٹرز میں پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان بدستور دوسرے اور کپتان بابر اعظم تیسرے نمبر پرموجود ہیں البتہ دونوں کے پوائنٹس میں مزید بہتری آگئی۔
پاکستان کےافتخار احمد کی رینکنگ میں 6 درجے بہتری آئی جس کے بعد وہ 39 ویں نمبر پرپہنچ گئے۔
ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر ہے اور افغانستان کے ہی فضل حق فاروقی دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
شاداب خان کی رینکنگ میں دو درجےاور شاہین آفریدی کی ایک درجے تنزلی ہوئی ہے، شاداب 15 ویں اور شاہین آفریدی 16 ویں نمبر پر آگئے۔
نیوزی لینڈ کے ایش سوڈھی تین درجے ترقی کے بعد 14 ویں نمبر پر آگئے۔
آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔