سوڈان سے بحفاظت نکالےگئے پاکستانیوں کی تعداد 700 ہوگئی: بلاول بھٹو

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا سے متعلق کہا کہ وزارت خارجہ سوڈان میں پاکستانیوں کی ریلیف اور ریسکیو میں پیش پیش ہے۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج خرطوم سے 211 پاکستانیوں کو لے کر ایک اور قافلہ پورٹ سوڈان پہنچ گیا ہے، سوڈان سے بحفاظت نکالےگئے پاکستانیوں کی تعداد 700 ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ خرطوم اورپورٹ سوڈان میں سفیرکی ٹیم پاکستانیوں کے قیام کی سہولت کیلئےکام کررہی ہے، پاکستانیوں کے انخلا کا عمل آسان بنانے کیلئےدوست ممالک خصوصاً سعودی عرب مصروف عمل ہے۔

وزیر خارجہ نے سیکرٹری خارجہ اسد مجیدکی سربراہی میں دفترخارجہ کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔