فواد چوہدری نے وزیراعظم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی

اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف فواد  چوہدری نے نواز شریف کے بیرون ملک جانے کی اجازت کےکیس میں وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں  درخواست دائر کردی۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں فواد چوہدری کی جانب سے استدعا کی گئی ہےکہ لاہور ہائی کورٹ کو حکم دیا جائےکہ نواز شریف کے بیرون ملک  جانےکی اجازت کیس میں مجھےفریق بنایا جائے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ شہباز شریف نواز شریف کی خرابی صحت کے باعث بیرون ملک جانے کے ضامن تھے، نواز شریف مفرور مجرم ہیں، شہباز شریف کو بطور ضامن نواز شریف کو ملک واپس لانا تھا لیکن انہوں نے سفارتی پاسپورٹ جاری کردیا۔

فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ لاہور ہائی کورٹ نے کیس میں فریق بننےکی میری درخواست مسترد کی،لاہور ہائی کورٹ کو حکم دیا جائےکہ کیس میں مجھےفریق بنایا جائے۔

 درخواست میں وزیراعظم شہباز شریف اور ریاست کو فریق بنایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *