محسن نقوی کی تقرری کیخلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد
لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری کے خلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد کردی۔
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے شیخ رشید کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری کے خلاف درخواست کو مسترد کردیا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے محسن نقوی کے تقرر کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔