ٹوئٹر کا ایسا نیا فیچر جس کا مقصد کسی کو معلوم نہیں
ٹوئٹر پر اب بلیو چیک مارک ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین کے اکاؤنٹس پر ہی نظر آئے گا۔
ٹوئٹر بلیو سروس کو دنیا بھر میں متعارف کرا دیا گیا ہے اور یکم اپریل سے ماضی میں مفت فراہم کیے گئے بلیو چیک مارک ہٹانے کا سلسلہ شروع ہوگا۔
مگر کمپنی کی جانب سے ایک ایسے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے جس کی مدد سے ٹوئٹر بلیو کے صارفین بھی اپنے اکاؤنٹ پر موجود بلیو چیک مارک چھپا سکیں گے۔
اب اس فیچر سے کیا فائدہ ہوگا، یہ تو واضح نہیں مگر ایک ٹوئٹر صارف نے اسکرین شاٹ میں اس کی جھلک پیش کی۔
اس اسکرین شاٹ سے عندیہ ملتا ہے کہ ٹوئٹر بلیو کے صارفین اپنے چیک مارک کو چھپا یا دکھا سکیں گے۔
یہ فیچر ٹوئٹر بلیو صارفین کے لیے ویری فکیشن سیٹنگز میں دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان میں ٹوئٹر بلیو کی سبسکرپشن فیس ماہانہ 2250 روپے رکھی گئی ہے جبکہ دنیا کے دیگر ممالک میں یہ 8 سے 11 ڈالرز کے درمیان ہے۔