نیب نے عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات عدالت میں جمع کرادیں

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات عدالت میں جمع کرادیں۔

نیب نے لاہور ہائیکورٹ میں تفصیلات جمع کرائیں جس کےمطابق عمران خان کے خلاف نیب راولپنڈی میں دو کیسز ہیں۔

نیب رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ عمران خان کے خلاف تحائف بیچ کرغیر قانونی فوائد حاصل کرنے اور اختیارات سے تجاوزکی انکوائری کی جارہی ہے، اختیارات  کا ناجائز استعمال کرکے مالی فوائد لینے اور ریکارڈ چھپانے پر بھی انکوائری ہورہی ہے۔

نیب رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ عمران خان کے خلاف دونوں کیسز انکوائری مرحلے پر ہیں جب کہ نیب راولپنڈی کے علاوہ ملک میں کہیں بھی عمران خان کےخلاف کوئی کیس نہیں۔