افغانستان کیخلاف پہلے ٹی 20 کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، چار کھلاڑی ڈیبیو کریں گے
افغانستان کے خلاف سیریز میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا جس کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاداب خان کھلاڑیوں کے حوالے سے بتا رہے ہیں۔
افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے قومی ٹیم میں چار کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، صائم ایوب، طیب طاہر، زمان خان اور احسان اللہ آج اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔
ٹیم میں کپتان شاداب خان کے علاوہ محمد حارث، عبداللہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف، عماد وسیم اور نسیم شاہ بھی شامل ہیں۔