لندن: سکھ نوجوان نے بھارتی ہائی کمیشن کی عمارت سے بھارتی پرچم اتاردیا
لندن: سکھ نوجوانوں نے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کی عمارت سے بھارتی پرچم اتار دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ واقعہ خالصتان کی آزادی کے لیے ہونے والے مظاہرے کے دوران پیش آیا جس میں سکھ نوجوانوں نے ہائی کمیشن کی عمارت سے بھارتی پرچم اتار کر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا۔
واقعے پر بھارتی حکومت نے دلی میں تعینات برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرلیا اور شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔
سکھوں کی تنظیم دل خالصہ نے بھارتی جھنڈا اتارکر خالصتان کا پرچم لگانے کی ذمہ داری قبول کرلی جب کہ اس دوران پولیس نے دل خالصہ کے ایک کارکن کو گرفتار کرلیا۔