سپریم کورٹ میں صحافی ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر
سپریم کورٹ میں صحافی ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ کل کیس کی سماعت کرےگا۔
پانچ رکنی لارجر بینچ کل دن سوا 11 بجے سماعت کرے گا۔ خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اپنی پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کراچکی ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ڈی جی ایف آئی اے) ، ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو (ڈی جی آئی بی) سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔