اسلام آباد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 24 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ملتان سلطانز  کا 206 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر  آخری اوور میں حاصل کیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر ملتان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ملتان سلطانز کی اننگز

ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز مستحکم رہا اور 57 کے مجموعی اسکور پر محمد رضوان 33 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

روسو 15 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ شان مسعود اور ٹم ڈیوڈ کی شاندار بیٹنگ کے بدولت ملتان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔

شان مسعود 75 اور ٹم ڈیوڈ نے 60 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اسلام آباد کی جانب سے شاداب خان اور محمد وسیم  نے 2، 2 جبکہ فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز

ملتان کے 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور ابتدا میں ہی الیکس ہیلز ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد رحمان اللہ گرباز 25 اور منرو 40 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اعظم خان بھی 3 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، کپتان شاداب نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی تاہم وہ بھی 44 رنز پر بولڈ ہوگئے۔