’عوام سابق آرمی چیف کی جانب سے مجرموں کو مسلط کرنے کی بھاری قیمت چکا رہے ہیں‘

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے روپے کی تاریخی گراوٹ پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے عوام سابق آرمی چیف کی جانب سے مجرموں کو ملک پر مسلط کرنے کی بھاری قیمت چکا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کے 11 ماہ میں روپے کی قدر 65 فیصد گرچکی ہے، روپے کی بے قدری سے ملک پر قرضوں میں 14 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوچکا اور مہنگائی 75 سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔