انگلش کرکٹر ایلیکس ہیلز پی ایس ایل کیلئے پاکستان پہنچ گئے

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) سیزن  8  کیلئے انگلش کرکٹر ایلیکس ہیلز پاکستان پہنچ گئے۔

ایلیکس ہیلز  پی ایس ایل 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے،  ٹاپ آرڈر بیٹر آئندہ  میچز میں   اسلام آباد یونائٹیڈ کو سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔

ایلیکس ہیلز نے پاکستان پہنچنے کے بعد   ٹیم ہوٹل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے  اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے جس کے بعد   اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹوئٹراکاؤنٹ پر  ایلیکس کی آمد کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ  اپنا اگلا میچ 3 مارچ کو کراچی کنگز کیخلاف راولپنڈی میں کھیلے گی۔