آئی ایم ایف کے دباؤ پر صنعتوں کو سستی بجلی کی سہولت واپس لے لی گئی

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دباؤ  پر برآمدی صنعتوں کے لیے سستی بجلی کی سہولت واپس لے لی گئی۔

حکومت نے آج سے زیرو ریٹڈ انڈسٹری کے لیے 19 روپے 99 پیسے فی کلو واٹ کی سہولت ختم کر دی۔

آئی ایم ایف نے نئی شرائط رکھ دیں، پاکستان کوپروگرام کی بحالی کیلئے غیر معمولی صورتحال کا سامنا

وزارت توانائی کی جانب سے صنعتوں سے متعلق جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سستی بجلی کی سہولت ٹیکسٹائل، اسپورٹس، سرجیکل اور چمڑے کی صنعتوں کو حاصل تھی۔

چیئرمین لومز اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ زیڈ آر آئی ٹیرف کا خاتمہ ٹیکسٹایل انڈسٹری کے لیے مایوس کن ہے، پاور لومز انڈسٹری مکمل طور پر تباہ ہو جائے گی۔