کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کی کینسر سے متاثرہ بچوں سے ملاقات
پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ کینسر سے متاثرہ بچوں سے ملاقات کی، بچوں نے اسٹارز کو دیکھ کرخوشی کا اظہار کیا اور تصاویر بنوائیں ، آٹوگراف لیے۔
پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ کینسر سے متاثرہ بچوں سےکراچی میں ملاقات کی ۔
اس موقع پر سرفرازاحمد کے ہمراہ آل راؤنڈر محمد نواز ، محمد حفیظ ، افتخار احمد اور فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی موجود تھے۔
بچوں نے اپنے درمیان اسٹار کرکٹرزکو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ،کھلاڑیوں سے بات چیت کی، تصویریں بنوائیں اور آٹو گراف لیے، کھلاڑیوں نے بچوں کو دستخط شدہ بیٹس اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شرٹس بھی دیں۔