پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مجموعی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 فروری تک 8 ارب 72 کروڑ 65  لاکھ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر  10 سے 17 فروری کے دوران 2.43 کروڑ  ڈالر بڑھے۔

اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 6.56 کروڑ ڈالر بڑھ کر 3 ارب 25 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر 4.13 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.46 ارب ڈالر  رہے۔