وزیراعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل منیر عاصم اور انٹر سروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے کابل جانے والے اعلیٰ سطح کے وفدکے بارے میں بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ایپکس کمیٹی اجلاس کے ایجنڈے پربھی مشاورت کی گئی۔