آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بلے بازوں میں بابر کا تیسرا نمبر
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری رینکنگ کے تحت بیٹرز میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کا پہلا، اسٹیو اسمتھ کا دوسرا اور پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا تیسرا نمبر ہے۔
بولرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے نمبر پر براجمان ہوگئے جب کہ بھارت کےروی چندر ایشون ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرےنمبر پرپہنچ گئے، پیٹ کمنز بولرز کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔