بچوں کی درخواست پر نجم سیٹھی نے پی ایس ایل ٹکٹوں کی قیمت آدھی کردی

مہنگے ٹکٹس پر بچوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کے سامنے دوہائی دی، بچوں کی درخواست پر نجم سیٹھی نے طالب علموں کیلئے ٹکٹوں کی قیمت آدھی کردی۔

نجم سیٹھی کراچی میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا میچ دیکھنے پہنچے تو بچوں نے ان سے ٹکٹ مہنگے ہونے کی شکایت کی۔

اس پر نجم سیٹھی نے اعلان کیا کہ 18 سال سے کم عمر کے طالب علم آدھی قیمت پر ٹکٹس خرید سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پیشکش ابھی صرف کراچی کے میچز کیلئے ہے ، صرف طالب علموں کو آدھی قیمت پر ٹکٹس ملیں گے ان کے ساتھ آنے والے بڑوں کو نہیں۔

قیمتیں آدھی کرنے پر بچے خوشی سے نہال ہوگئے اور نجم سیٹھی کا شکریہ ادا کیا۔