اب اسکول وینز میں نصب کیمروں سے والدین بچوں کی نگرانی کرسکیں گے

متحدہ عرب امارات میں بچوں کی حفاظت کیلئے اسکول وینز میں کیمرے نصب کردیے گئے جن کے ذریعے والدین باآسانی بچوں کی نگرانی کرسکیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شارجہ پرائیوٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے 2 ہزار اسکول وینز میں کیمرے اور سیفٹی ڈیوائسز نصب کی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیمرے اور سیفٹی ڈیوائسز ‘Your Children Are Safe’ پروگرام کے تحت نصب کی گئی ہیں،  یہ اس پروگرام کا دوسرا مرحلہ ہے جب کہ پہلا مرحلہ کورونا سے پہلے پورا کیا جاچکا ہے جس میں اسکول وینز میں جی پی ایس ڈیوائسز لگائی گئی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیمروں کی مدد سے والدین کو اس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو وین میں سفر کرتے دیکھ سکتے ہیں۔