سیاسی جماعتیں ملک کی سالمیت کیلئے معاشی اصلاحات پر اتفاق کریں: پاکستان بزنس کونسل

پاکستان بزنس کونسل نے تجاویز  دی ہیں کہ سیاسی جماعتیں ملک کی سالمیت کیلئے کم از کم معاشی اصلاحات پر اتفاق کریں۔

تجاویز میں کہا گیا ہے کہ قلیل مدت میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدہ بحال کریں اور اسے وسعت دیں، شرح تبادلہ کا تعین مارکیٹ کو کرنے دیں، زرمبادلہ ذخائر بچائیں اور درآمدی ایندھن کا استعمال کم کریں۔

معاشی مشکلات سے نمٹنے کیلئے پاکستان بزنس کونسل نے حکومتی اداروں کی نجکاری، برآمدات بڑھانے، افسر شاہی کا حجم کم کرنے، سرکاری اخراجات کم کرنے اور انہیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی بھی تجاویز دی ہیں۔