پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ بھرمثبت رجحان رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتےکا رجحان مثبت رہا اور 100 انڈیکس میں 1270 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

 ہفتہ بھر 100 انڈیکس 2102 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 1270 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 741 پوائنٹس پر بند ہوا۔

100 انڈیکس کی ہفتہ وار  بلند ترین سطح  42 ہزار 573 رہی اور  ہفتہ وار کم ترین سطح 40 ہزار 471 رہی۔

گذشتہ ہفتے بازار میں 1 ارب 42 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز  بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت  61 ارب 68 کروڑ  روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 207 ارب روپےبڑھ کر6 ہزار 559 ارب روپے ہے۔