اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران امریکی صدر کیخلاف نعرے لگ گئے

اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن کے خلاف نعرے لگ گئے۔

گزشتہ روز جو بائیڈن کا اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کہنا تھا کہ ہم امریکی مصنوعات ایکسپورٹ کر رہےہیں،کورونا کی وجہ سے مہنگائی کا مسئلہ عالمی ہے، ہم نے 40 سال میں سب سے زیادہ نوکری کے مواقع پیدا کیے۔

انہوں نے کہاکہ امریکا میں گیس کی قیمتوں میں 1.50 ڈالرفی گیلن کمی ہوئی جبکہ کھانے پینے کی اشیا کی قیمت میں بھی کمی ہو رہی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ فنڈز کی منظوری کے مخالفت میں ووٹ کرنے والے ری پبلکن پریشان نہ ہوں،منصوبوں کیلئے فنڈز کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔

تاہم اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن کے خلاف نعرے لگ گئے، اپوزیشن ری پبلکن اراکین نے صدر کی تنقید پر خوب احتجاج کیا اور  آوازیں بھی کسیں۔

اس کے علاوہ ری پبلکن رہنما میرجوری گرینی نے امریکی صدر  جو بائیڈن کو جھوٹا قرار  دیا۔