والدین کو ڈائپر کی تبدیلی کیلئے موبائل پر الرٹ دینے والا اسمارٹ ڈائپر تیار

امریکی سائنسدانوں نے وقت پر بچے کا ڈائپر تبدیل کرنے کے لیے ایک جدید ڈائپر تیار کرلیا ہے۔

پنسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 4 سینسرز کے ساتھ ایک ایسا اسمارٹ ڈائپر تیار کیا ہے جو ڈائپر کے گیلا ہونے پر موبائل پر نوٹیفکیشن کے ذریعے والدین کو الرٹ کردے گا۔

ڈائپر کاغذ سے تیار شدہ ہے جسے پہلے سوڈیم کلورائیڈ (نمک) سے ٹریٹ کیا گیا ہے، ڈائپر ایک سرکٹ بورڈ کا خاکہ ہے جو ایک چھوٹی سی لیتھیم بیٹری کے ساتھ منسلک گریفائٹ کو سطح پر منتقل کرنے کے لیے پینسل کے ساتھ ٹریس کرتا ہے۔

جرنل نینو میں شائع شدہ تفصیلات کے مطابق محققین نے ’اسمارٹ ڈائپر‘ کی تیاری کے لیے ڈائپر کی تہوں کے درمیان چار سینسر لگائے ہیں، ڈائپر کے ایک بار گیلا ہونے پر گریفائٹ مائع اور سوڈیم کلورائید کے ساتھ مل کر ردعمل کا اظہار کرے گا جو کہ کاغذ پر جذب ہو جاتا ہے، اس دوران الیکٹرون گریفائٹ میں بہنے لگیں گے۔

اس دوران یہی سینسر والدین کے موبائل پر بچوں کی ڈائپر تبدیلی کیلئے نوٹیفکیشن کے ذریعے انہیں الرٹ کریں گے۔