پی ایس ایل 8 کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان ہوگیا، رمیز راجہ کا نام شامل نہیں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 8 ویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا۔

کمنٹری پینل میں سائمن ڈول، ایلن ولکنز، وقار یونس اور ڈینی موریسن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عروج ممتاز، بازید خان، نک نائٹ، ثنا میر اور ڈیرن گنگا بھی پینل کا حصہ ہیں۔

مارک بوچر، ڈومینک کارک، ورنن فلینڈر، سکندر بخت، مرینہ اقبال اور طارق سعید بھی پینل میں شامل ہیں۔

پی ایس ایل 8 کےلیے پریزینٹرز میں ایرن ہالینڈ اور زینب عباس شامل ہیں۔ پی سی بی نے پی ایس ایل کمنڑی پینل میں رمیز راجہ کا نام شامل نہیں کیا۔