کہیں منفی 51 تو کہیں 34، کینیڈا اور امریکا میں برفیلی ہواؤں کا طوفان

کینیڈا اور  امریکا کے شمال مشرقی علاقوں کو  شدید ترین برفیلی ہواؤں کے طوفان نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق موسم کا حال بتانے والوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کینیڈا میں آئندہ چند گھنٹوں کے دوران موسم انتہائی شدید رہے گا، ریاست مین Maine میں منفی 51 ڈگری سینٹی گریڈ کی برفیلی ہواؤں کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہر بوسٹن Boston میں منفی 34 ڈگری سینٹی گریڈ کی طوفانی ہوائیں چلیں جس کے باعث علا قے میں جمعہ کو اسکول بند رہے۔

اسی کے ساتھ نیو یارک شہر میں درجہ حرارت منفی 23 ڈگری سینٹی گریڈ کی پیش گوئی کی گئی ہے  جب کہ اتوار سے صورتحال میں بہتری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب چین میں بھی شدید سردی کی لہر جاری ہے، چین کے شمالی شہر موہے Mohe میں درجہ حرارت منفی 53 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔