امریکا میں شرح سود میں اضافہ

امریکی مرکزی بینک (فیڈرل ریزرو) نے شرح سود میں صفر اعشاریہ دو پانچ فیصد اضافہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی مرکزی بینک نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں اضافہ کیا ہے جس کے بعد امریکا میں شرح سود 4.75 فیصد ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں رواں سال شرح سود بلند سطح پر ہی رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔