تاریخ سے سرچ کرنے کے نئے واٹس ایپ کا نیا فیچر
کیا آپ کو ضرورت کے وقت واٹس ایپ میں پرانے میسجز ڈھونڈنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے؟ تو اب ایسا نہیں ہوگا۔
واٹس ایپ کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو اس مسئلے کا حل ثابت ہوگا۔
میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کی جانب سے آئی او ایس (آئی فونز) ڈیوائسز کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔
جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر فی الحال آئی او ایس صارفین کو دستیاب ہے مگر آنے والے ہفتوں میں اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بھی اسے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
آئی فونز صارفین ایپ اسٹور میں جاکر واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرکے اس فیچر کو استعمال کرسکتے ہیں۔
فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ اوپن کرکے اس چیٹ ونڈو میں جائیں جہاں کسی مخصوص تاریخ کا میسج تلاش کرنا چاہتے ہیں۔
اس چیٹ ونڈو میں سرچ آپشن کو سلیکٹ کریں۔
سرچ آپشن سلیکٹ کرنے پر آپ کے سامنے کیلنڈر آئیکون آجائے گا جس پر کلک کریں۔
اس کے بعد مطلوبہ مہینے اور سال کو اسکرول کرکے منتخب کریں اور پھر جمپ ٹو ڈیٹ کے آپشن پر کلک کریں۔
ایسا کرنے کے بعد اس مخصوص تاریخ کے پیغامات سامنے آجائیں گے۔
واٹس ایپ کی جانب سے آئی او ایس صارفین کے لیے ڈریگ اینڈ ڈراپ فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے۔
اس فیچر کے ذریعے دیگر ایپس سے تصاویر، ویڈیوز اور دستاویزات سمیت کسی بھی میڈیا فائل کو ڈریگ (کھینچ کر) کرکے واٹس ایپ چیٹ ونڈو میں لانا ممکن ہوگا۔
اگر آپ آئی فونز استعمال کرتے ہیں مگر یہ نئے فیچرز ابھی دستیاب نہیں تو آئندہ چند روز میں آپ انہیں استعمال کرسکیں گے جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کو ذرا زیادہ انتظار کرنا ہوگا۔