سعودی عرب سے تعلقات کے امکانات پر اسرائیلی وزیراعظم کی امریکا سے بات چیت

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہواورامریکی قومی سلامتی مشیرجیک سلیوان کے درمیان اسرائیل سعودی عرب تعلقات کے امکانات پر بات چیت کی گئی۔

امریکی ادارے بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور امریکا کی جانب سے اسرائیل، سعودیہ تعلقات معمول پر لانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو ایران کا مقابلہ کرنے کیلئے خطے میں اسرائیل کے تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں، جبکہ ایرانی جوہری پروگرام روکنے کیلئے امریکا اسرائیل کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔