ضمنی الیکشن جیتنے والے تمام حلقوں سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تمام حلقوں سے کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جانب سےکامیابی کے اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پرنوٹس لیا تھا جس پر چیف الیکشن کمشنرکی زیر صدارت 5 رکنی کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے 7 حلقوں پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا۔