شاہد خاقان نے ٹیکنوکریٹ حکومت کے امکانات کو مسترد کردیا

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹیکنوکریٹ حکومت کے امکانات کو مستردکردیا۔

ایک انٹرویو  میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت کی بات اگر میری اپنی جماعت سے بھی کی گئی تو میں اس کی مخالفت کروں گا۔

  شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وہ سیاستدان ہیں، کسی غیرجمہوری عمل کی حمایت نہیں کرسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کمپنی کی مشہوری کے لیے ایسی باتیں کرتے ہیں، انہیں معجزات کا شوق ہے، چاہتے ہیں راتوں رات ملک کے حالات ٹھیک ہوجائیں۔