پی سی بی کی آسٹریلوی چینل کو شٹ اپ کال، بابر کیخلاف مہم پر خاموشی توڑ دی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف چلنے والی سوشل میڈیا مہم پر خاموشی توڑ دی۔

کرکٹ بورڈ نے آسٹریلوی اسپورٹس چینل فوکس نیوز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے  چینل کو شٹ اپ کال دی اور ناراضی کا اظہار کیا۔

پی سی بی نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر آسٹریلوی چینل کی ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہمارے میڈیا پارٹنر ہونے کی حیثیت سے آپ کو  ان غیر مصدقہ اور سنجیدہ قسم کے الزامات کو نظر انداز کرنا تھا’۔

پی سی بی نے مزید لکھا ‘ حتیٰ  کہ بابر اعظم نے اس گھٹیا الزام کا جواب دینا بھی مناسب نہیں سمجھا’۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی ایک مبینہ ویڈیو وائرل ہے جس پر فوکس کرکٹ نے غیر اخلاقی ٹوئٹ کیا۔

بعدازاں فوکس کرکٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مذکورہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔