وزن کم کرنا ہے تو بند گوبھی کھائیں

صحت مند طرز عمل اور طرز زندگی سے دوری موٹاپے میں مبتلا کردیتی ہے۔

جدید دور میں جہاں گھڑی کے دوڑتے کانٹوں کو پکڑنا مشکل ہے ایسے میں اپنی صحت اور خاص طور پر وزن کا خیال رکھنا بھی ناممکن سے لگتا ہے لیکن آپ کے کچن میں استعمال ہونے والی ایک سبزی  ایسی ہے جو وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

جی بلکل بند گوبھی کا استعمال ہر گھر میں ہی کیا جاتا ہے اور آج ہم آپ کو بند گوبھی سے وزن کم کرنے کے طریقے بتانے کے ساتھ اس کی افادیت کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کریں گے۔

بند گوبھی کے غذائی فائدے:

بند گوبھی صحت کیلئے ایک فائدے مندی سبزی میں شمار ہوتی ہے جو غذائی افادیت سے بھرپور ہے۔

بند گوبھی میں وٹامن اے، وٹامن سی، آئرن، فائبر، زنک، فاسفورس، میگنیشیم، کیلشیم، سمیت دیگر اہم غذائی افادیت چھپی ہوئی ہیں، اس میں اینٹی اکسیڈنٹ بھی پایا جاتا ہے جو کینسر جیسی بیماری سے بچانے میں معاون ہے جبکہ بند گوبھی  نظام ہاضمہ کو بہتر رکھنے کے ساتھ  بلڈپریشر  کنٹرول رکھنے اور  جسم میں کولیسٹرول  کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔

کیلوریز کے اعتبار سے بات کی جائے تو ایک تحقیق کے مطابق 100 گرام بند گوبھی میں 25 کیلوریز ہوتی ہے جو وزن کم  کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

بند گوبھی کو مختلف طریقے سے استعمال کیا جاسکتا ہے، وزن کم کرنے کیلئے بندگوبھی کو آپ دیگر سبزیوں کے ساتھ مکس کرکے سلاد کی صورت میں بھی کھا سکتے ہیں جبکہ بہت سے لوگ بند گوبھی کو سوپ یا راuتے  میں بھی ڈال کراستعمال کرتے ہیں۔