الیکشن کمیشن نے فردوس شمیم کی جانب سے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کی جانب سے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنےکا نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ یوسی 2  تحصیل میونسپل کمیٹی جناح میں بیلٹ باکس کی سیلیں توڑی گئیں جس کے پیش نظر الیکشن کمیشن  نے  ایم پی اے فردوس شمیم نقوی کو پولنگ اسٹیشن سے بے دخل کرنے کا حکم دیا، یہ غیر قانونی حرکت اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

دوسری جانب اس حوالے سے الیکشن کمشنر سندھ نے ڈی آر او ایسٹ کو مراسلہ بھی لکھا جس میں کہا گیا ہےکہ فردوس شمیم نے پولنگ اسٹیشن میں بیلٹ باکس کی سیل توڑی، یہ عمل انتخابی ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔