ملک میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

ملک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر47 پیسے مہنگا ہوکر227 روپے 88 پیسے پر بند ہوا ہے۔ انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 227.41  پیسے پر بند ہوا تھا۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25  پیسے مہنگا ہو کر  237 روپے کا ہوگیا ہے۔