پاکستان بزنس کونسل کا حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار

اسلم آباد: پاکستان بزنس کونسل نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان بزنس کونسل کے 5 رکنی وفدنے ملاقات کی جس میں ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ پی بی سی کے وفد نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

پاکستان بزنس کونسل نے وزیراعظم کو توانائی کی بچت کے مختلف اقدامات پر تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفد نے معاشی استحکام اور ترقی کے لیے مفید تجاویز دیں، حکومت کاروباری طبقے کے تعاون اور عوام کی حمایت سے معاشی چیلنجوں پر قابو پالے گی۔