یوکرینی حملے میں ہلاک فوجیوں کی تعداد 89 ہوگئی، روس کا بیان بھی آگیا

روس کے زیر قبضہ یوکرینی شہر ماکیفکا پر یوکرینی فوج کے حملے میں ہلاک روسی فوجیوں کی تعداد 89 ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی فوج کی جانب سے مافیفکا شہر میں روسی فوجی اڈے پر میزائل حملہ نئے سال کے آغاز پر کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی حملے میں روسی فوج کا بڑی تعداد میں جانی و مالی نقصان ہوا تھا۔

اب اطلاعات ہیں کہ یوکرینی فوج کے حملے میں ہلاک روسی فوجیوں کی تعداد 89 ہو گئی ہے۔

اس حوالے سے روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ماکیفکو میں نقصان کی وجہ سپاہیوں کا نئے سال کے موقع پر موبائل فون کا استعمال ہے۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ماکیفکو میں ہونے والے فوجی نقصان کی وجہ جاننے کے لیے کمیشن تحقیقات کر رہا ہے۔