یوکرین کے میزائل حملے میں روسی فوج کے 63 اہلکار مارے گئے

روس کے زیر قبضہ یوکرینی شہر ماکیفکا میں یوکرین کے میزائل حملے میں روسی فوج کے 63 اہلکار مارے گئے، یوکرین نے میزائل حملے میں تقریباً 400 روسی فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین کے میزائل حملے میں روسی فوجیوں کی عارضی رہاشگاہ کو نشانہ بنایا گیا۔

روسی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ  یوکرین نے حملے میں 6 امریکی ساختہ ہائی موبیلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم میزائل فائر کیے، دو میزائلوں کو مار گرایا گیا، یوکرینی میزائل حملے میں روس کے 63 اہلکار مارے گئے ہیں۔

دوسری جانب یوکرین کی جانب سے روس کے مارے جانے والے فوجیوں کی تعداد400 تک بتائی جا رہی ہے۔