پی ایس ایل 8: پشاور زلمی کی نئی جرسی کی نقاب کشائی، قیمت کتنی رکھی گئی؟

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی نے پی ایس ایل 8 کیلئے آفیشل جرسی کی ویڈیو جاری کردی۔

پشاورزلمی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پی ایس ایل 8 کی جرسی کی نقاب کشائی کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو نئی جرسی پہنے دکھا گیا ہے۔

پشاور زلمی کی پی ایس ایل 8 کی جرسی میں سیاہ اور پیلا رنگ نمایاں ہے ویڈیو میں تین جرسیوں کو متعارف کروایا گیا ہے ۔

دوسری جانب زلمی کے اسٹور پر  میچ  کے روز  پلیئنگ کٹ  جرسیوں کی قیمت 7999 روپے اور   ریپلیکاجرسیوں کی قیمت 2500 روپےبتائی گئی ہے۔  یاد رہے کہ پی ایس ایل 8  فروری اور مارچ 2023 میں منعقد کیا گیا ہے۔