ڈالر کے ریٹ کم کرنے کیلئے مارکیٹ میں سپلائی بڑھائی جائیگی: ملک بوستان
اسلام آباد: چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان نے کہا ہےکہ ڈالر کے ریٹ کم کرنے کےلیے مارکیٹ میں سپلائی بڑھائی جائےگی اور بلیک مارکیٹ کا خاتمہ کیا جائے گا۔
ملک بوستان نے وفد کے ہمراہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں ہنڈی حوالہ کرانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے تجویز دی، جس پر وزیر خزانہ نے ایف آئی اے کے ذریعے کارروائی کا وعدہ بھی کیا ہے۔
ملک بوستان نے کہا کہ ایکسچینج کمپنیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ بیرون ممالک جا کر اوورسیز پاکستانیوں سے ڈالر اکٹھے کرکے حکومت کو دیں گے، ڈالر کے ریٹ کم کرنے کے لیے مارکیٹ میں سپلائی بڑھائی جائےگی اور بلیک مارکیٹ کا خاتمہ کیا جائے گا۔