شمالی کوریا کا 3 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ
شمالی کوریا نے جاپان کی ساحلی حدود میں کم فاصلے تک مار کرنے والے 3 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔
جنوبی کوریا کے فوجی ترجمان کے مطابق ہفتے کی صبح 8 بجے کے قریب شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے جنوب سے مشرقی سمندر کی جانب تین میزائل فائر کیے گئے۔
فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے مسلسل میزائل تجربات کے بعد انہوں نے اپنے سرحدی علاقوں کی نگرانی کے انداز کو بڑھا دیا ہے اور امریکا کے ساتھ مشقیں جاری رہیں گی۔
اس حوالے سے جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریاکامیزائل تجربہ سلامتی کونسل کی قرارداد کی واضح خلاف ورزی ہے،شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ سنگین اشتعال انگیزی ہے۔
دوسری جانب جاپان کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کے مشتبہ بیلسٹک میزائل مشرقی ساحل کی طرف پانی میں گرے۔