آئین میں ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ کی کوئی گنجائش نہیں، وفاقی وزیر قانون
وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نذیرتارڑ نے ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کو غیرآئینی قرار دے دیا۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھاکہ آئین میں ٹیکنوکریٹ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں، اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد نگراں حکومت آئے گی۔ حکومت کے ٹیکنوکریٹ حکومت سے متعلق پی ٹی آئی سے رابطہ کرنے کے سوال پر کہا کہ میرے علم میں ایسی کوئی بات نہیں، ٹی وی پر دیکھا ہے۔