سعودی عرب اور اسپین کا مشترکہ تیار کردہ جنگی بحری جہازجدہ پہنچ گیا

سعودی عرب اور اسپین کے اشتراک سے تیار ہونے والا جنگی بحری جہاز ’’الدرعیۃ‘‘ جدہ پہنچ گیا، افتتاحی تقریب میں سعودی نیوی اور اسپینش نیوی کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔

’’لدرعیۃ‘‘ بحری جنگی جہاز جدہ کے کنگ فیصل نیول بیس پر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، اس بحری جنگی جہاز کو جدید دفاعی ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے، یہ جہاز دنیا میں اپنی نوعیت کا جدید ترین بحری جنگی جہاز ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ وژن 2030 کے تحت آئندہ چند سال میں سعودی عرب بحری جنگی جہاز کی تیاری میں پچاس فیصد مہارت حاصل کر لے گا۔

دونوں ممالک کے درمیان پانچ جنگی بحری جہاز تیار کرنے کا معاہدہ 2018 میں ہوا تھا جس میں سے دوسرا بحری جہاز ’’الدرعیۃ‘‘ جدہ پہنچا ہے۔