نیتن یاہو نے تیسری مدت کیلئے بطور اسرائیلی وزیر اعظم حلف اٹھا لیا

بن یامین نیتن یاہو نے تیسری مدت کے لیے بطور اسرائیلی وزیر اعظم حلف اٹھا لیا،انہوں نے نے یکم نومبر کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔  غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل میں گزشتہ روز تیسری بار وزیراعظم بننے والے بن یامین نیتن یاہو نے دائیں بازو کی انتہا پسند جماعتوں اور یہودی آرتھوڈوکس جماعتوں کے ساتھ نئی اتحادی حکومت تشکیل دی۔

بن یامین نیتن یاہو نے 1996 سے 1999 تک اور 2009 سے 2021 تک اسرائیل کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا۔ نیتن یاہو کو جون 2021 میں کرپشن کے الزامات پر وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے برطرف کیا گیا تھا۔

 نیتن یاہو کو مشرق وسطیٰ کے امن کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ تصور کیا جاتا ہے  جبکہ ان پر عدالت میں کرپشن کے مقدمات چل رہے ہیں، انہوں نے اپنے اوپر لگے الزامات سے انکار کیا ہے۔

دوسری جانب  اسرائیل میں نئی حکومت کے قیام پر وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے نئے وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔